Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

پی ٹی آئی کا 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان، حکومت پریشان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے پندرہ اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ڈی چوک پر بھرپور احتجاج کا اعلان کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق کہ پی ٹی آئی 15 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر بھرپور احتجاج کرے گی۔ جس کے پیش نظر پنجاب میں احتجاج منسوخ کردئے گئے ہیں۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مینڈیٹ چور اور آئین و قانون سے بے زار حکمران ظلم اور سفاکیت ترک کرنے پر آمادہ نہیں ہیں۔ اڈیالہ میں ناحق قید بانی پی ٹی آئی کو بطورِ خاص بربریت کے نئے سلسلے کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
حکومت نے پی ٹی آئی کی کال کو عدم استحکام پیدا کرنے کی کڑی قرار دے دیا۔ وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اجلاس خوش اسلوبی سے آگے چلے گا۔ شرپسندوں کو رخنہ ڈالنے کا موقع نہیں ملے گا۔ وفاقی وزرا نے احتجاج کے اعلان کو ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کڑی قرار دیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یہ بین الاقوامی سازشوں کے مہرے ہیں۔ ملک کو یرغمال بننے نہیں دیں گے۔ وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہاکہ سازشی ذہنیت والوں کو گھر بیٹھنا چاہیے۔ لیگی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں انتشاری ٹولہ ہے۔ پاکستان دشمن لوگ ملکی مفاد کے خلاف کمربستہ ہیں۔ احتجاج کے اعلان کے بعد یہ پوری طرح بے نقاب ہوگئے ہیں۔ انہیں ان کی کمیں گاہوں تک محدود کردیا جائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular