Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

پی ٹی آئی کا جلسہ ملتوی، 8 ستمبر کو جلسے کی اجازت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے اجازت نامے کی منسوخی پر آج اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا۔ انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو آٹھ ستمبر کو جلسے کی اجازت دیدی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے چالیس ہدایات کے ساتھ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آٹھ ستمبر کو انتظامیہ جلسے کو سیکیورٹی فراہم کرے گی۔ کسی بھی شہری کے بنیادی حقوق متاثر نہیں کئے جائیں گے۔ منتظمین جلسہ چار بجے شروع اور سات بجے ختم کرنے کے پابند ہوں گے۔ آج ہونے والا جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی نے کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نےکہا کہ جلسہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ملتوی کیا گیا ہے۔ گذشتہ روز چیف کمشنر اسلام آباد نے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ پر جلسے کا این او سی منسوخ کردیا تھا۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر نے بچوں کی حفاظت کے پیش نظر اسکول بھی بند رکھنے کا اعلان کیا۔ سیکورٹی خدشات پر ریڈ زون کو گذشتہ رات کنٹینر لگاکر سیل کردیا گیا تھا۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بھی معطل ہے۔ جبکہ محکمہ داخلہ پنجاب نے بھی صوبہ بھر میں تین روز کیلئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی تھی۔

مزید پڑھیے

Most Popular