
کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ نے پاکستانی زائرین کے زمینی سفر پر حکومت کی جانب سے پابندی کی مذمت کرتے ہوئے مسافروں کو سکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ سکیورٹی دینے کے بجائے زائرین کے سفر پر پابندی سمجھ سے بالا تر ہے۔ اپنے جاری بیان میں تحریک انصاف کے رہنماء و سابق ضلعی ناظم کوئٹہ محمد رحیم کاکڑ نے کہا کہ زائرین کے براستہ سڑک عراق جانے پر پابندی کا فیصلہ قبول نہیں ہے۔ وفاقی حکومت فوری طور پر فیصلے پر نظرثانی کرے اور زائرین کے زمینی راستہ کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام مسافروں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اب وزارت داخلہ کی جانب سے براستہ سڑک عراق زیارات پر جانے پر پابندی سمجھ سے بالاتر ہے۔


































