Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف کئی ملکوں میں احتجاج

People take part in a protest to mark 100 days since the start of the ongoing conflict between Israel and the Palestinian Islamist group Hamas in Gaza during a march in London, Britain, January 13, 2024. REUTERS/Kevin Coombs – RC21H5AYMFZ1

روم : غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف کئی ملکوں میں احتجاج کیا گیا۔ لندن میں ریلی نکالی گئی جس میں فلسطینیوں کا قتلِ عام روکنے کا مطالبہ کیا گیا، اس موقع پر پولیس نے ساڑھے چار سو مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکلے اور غزہ میں نسل کُشی بند کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ اسپین کے شہر بارسلونا میں بھی دو لاکھ سے زائد افراد نے مارچ کیا اور اس موقع پر شرکاء نے اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ اس موقع پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں پولیس نے آٹھ مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔
ادھر اٹلی کے دارالحکومت روم میں چوتھے روز بھی غزہ کے لیے احتجاج ہوا جس میں اطالوی حکومت سے فلسطینیوں کی نسل کُشی رُکوانے کا مطالبہ کیا گیا۔ میکسیکو میں بھی طالب علموں نے اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے خاموش احتجاج کیا جبکہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بھی غزہ میں مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ بنگلادیش اور یونان میں بھی غزہ کی حمایت میں مظاہرے کیے گئے جن میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular