Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

مظلوم فلسطینیوں کے لئے دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری

واشنگٹن : مظلوم فلسطینیوں کے لئے دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکا، کینیڈا، یورپ اور مسلم دنیا میں میں جگہ جگہ فلسطینی عوام کے لئے مظاہرے کئے گئے۔ امریکا کے شہر نیویارک میں اسرائیل مخالف سینکڑوں یہودیوں نے گرینڈ سینٹرل اسٹیشن پر دھرنا دے دیا۔ مظاہرین کی بڑی تعداد اسٹیشن پر جمع ہوئی اور فلسطین کی نسل کشی بند کرو کے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ احتجاج میں شامل کئی افراد کو نیویارک پولیس نے حراست میں لیا۔
شکاگو میں بھی ہزاروں افراد نے فلسطین کے ساتھ اظہاری یکجہتی کے لئے نعرے لگائے اور فوری اسرائیلی بمباری کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں غزہ کے لیے احتجاج کیاگیا۔فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کے لئے عالمی دنیا سے اپیل کی۔
اردن کے دارالحکومت عمان میں ہزاروں مظاہرین نے اسرائیلی سفارت خانے پر دھاوا بول دیا ، پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کر دی۔
پاکستان، یمن، عراق، قطر، قاہرہ، لبنان، لیبیا، انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں بھی فلسطینیوں کے لئے مظاہرے کئے گئے دنیا کے مختلف حصوں میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے ریکارڈ کیے گئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular