
کوئٹہ : کوئٹہ میں سانحہ پاراچنار میں شہید افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بلوچستان شعیہ کانفرنس کے زیر اہتمام امام بارگاہ حسینی طوری سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین نے کثیر تعداد میں شرکت جس میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں ریلی کی قیادت علغما اہل بیت کے مرکزی رکن علامہ ہاشم، سابق صدر شعیہ کانفرنس جواد رفعی اور دیگر قائدین سمیت علماء نے کی۔ مقررین نے ریلی سے خطاب میں پاراچنار میں امن وامان کی تشیوناک صورحال پر حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔


































