
لندن: لندن میں پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج پر فلسطین ایکشن کے پچپن افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔میٹروپولیٹن پولیس نے پارلیمنٹ اسکوائر پر مہاتما گاندھی کے مجسمے کے قریب جمع مظاہرین کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس نے مظاہرین سے پوسٹرز اور پلے کارڈ چھین لئے۔ ان کے بیگس کی تلاشی لی اور مختلف اشیا ضبط کرلیں۔ مظاہرین فلسطین کے حق میں اور غزہ میں جنگ بندی کیلئے مظاہرہ کررہے تھے۔
ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر ایڈی اڈیلیکن نے ایک بیان میں کہاہےکہ محض فلسطینی کاز کی حمایت کرنا۔ مارچ میں حصہ لینا یا جھنڈے، بینرز یا دیگر نشانات اٹھانا جرم نہیں تاہم فلسطین ایکشن کے حق میں کسی بھی احتجاج میں حصہ لینا جرم ہے اور ایسے افراد کو گرفتار کر لیا جائے گا۔


































