
پاراچنار: ضلع کرم میں روڈ کی بندش کے باعث لاکھوں آبادی کے علاقے کے عوام محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ راستے کی بندش کیخلاف عوام نے مختلف علاقوں میں دھرنے شروع کردئیے جبکہ پاراچنار میں تمام تعلیمی ادارے، بازار اور کاروباری مراکز بھی احتجاجآ بند ہیں۔
ضلع کرم میں دو ہفتوں سے پاراچنار پشاور مین شاہرا آمدورفت کے لئے بند ہونے کے باعث لاکھوں آبادی کے علاقے محصور ہوگئے ہیں جس کے خلاف قبائل نے مختلف علاقوں میں احتجاجی دھرنے شروع کردئیے ہیں۔ دو ہفتوں سے مین شاہراہ ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ روڈ بندش کے باعث اشیاء خوردونوش سمیت تیل اور میڈیسن کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔
طوری بنگش قبائل کے رہنماء جلال بنگش اور علامہ تجمل حسین نے کہا ہے کہ دو ہفتوں سے مین شاہراہ ہر قسم آمد و رفت کیلئے بند ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، روڈ بندش کے باعث اشیاء خورد و نوش سمیت تیل اور میڈیسن کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور مجبورً آج احتجاج شروع کردیا گیا ہے، جو مسائل کے حل تک جاری رہے گا۔


































