
صنعا: انصار اللہ یمن اور سعودی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہوگیا۔ حوثی گروپ 700 قیدیوں کے بدلے 15 سعودی اور تین سوڈانی شہریوں کو رہا کرے گا۔ اقوام متحدہ کی زیر حمایت سوئٹزر لینڈ میں جاری مذاکرات میں قیدیوں کے تبادلے کا سمجھوتہ سامنے آیا۔ چیف مذاکرات کار محمد عبدالسلام نے کہا کہ جنیوا میں جاری مذاکرات انسانی ہمدردی پر مبنی معاہدے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ جس کے تحت 700 حوثی قیدی، جن میں خواتین اور عام شہری بھی شامل ہیں، کے بدلے میں 15 سعودی جنگی قیدی 3 سوڈانی اور دیگر رہا کیے جائیں گے۔


































