
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر ہندوستان کو مذاکرات کی پیشکش کردی۔ شہبازشریف نے کہاکہ جنگ کوئی آپشن نہیں ہے۔ خدانخواستہ کوئی جوہری تصادم ہوا تو یہ بتانے کیلئے کوئی نہیں بچے گا کہ ہم کون تھے؟ تنازعات کے پر امن حل پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پڑوسی ملک کو سمجھنا ہو گا کہ سنجیدہ مسائل کے حل تک تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے۔ بات چیت سے ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان امریکا سے بھی باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر بہترین تعلقات چاہتا ہے ۔ایسے تعلقات نہیں جس میں دونوں ملک ایک دوسرے کو دھوکا دینے کی کوشش کریں۔ ہم امریکہ کے ساتھ بہترین تعلقات چاہتے ہیں جیسا کہ ماضی میں تھے۔


































