Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

وزیراعظم عمران خان نے کسان پورٹل کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کسان پورٹل کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقے کی مدد سے اللہ خوش ہوتا ہے، چھوٹا کسان خوشحال ہوگا تو پیسہ بیرون ملک نہیں لے جائے گا، وہ لندن میں فلیٹ نہیں لے گا۔ اسلام آباد میں کسان پورٹل کے اجرا کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں اکثریت چھوٹے کسانوں کی ہے، محنت کش اور مزدور کی آواز ظالم اور طاقتور کے سامنے دب جاتی ہے، ہماری پارٹی نے ہمیشہ انصاف کیلئے تحریک چلائی، ہماری کوشش تھی چھوٹے طبقے کو انصاف فراہم کرنا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چھوٹے کسان کی مدد کرنا میرا وژن ہے، کسان کو فصل کی پوری قیمت وصول کرانا میرا عزم تھا، کسان کارڈ سے چھوٹے کسان کی براہ راست مدد ہوگی، کسانوں کو گنے کی قیمت کم ملتی تھی، شوگر ملز والے کسانوں کو انتظار کرواتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 50 سال بعد بڑے ڈیمز بنا رہے ہیں، ڈیمز بننے سے سیلاب کی تباہی بھی روک سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular