
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ، اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان،انٹیلیجنس ایجنسیز کے نمائندے شریک ہوں گے، اجلاس میں افغان صورتحال اور عمومی سیکیورٹی صورتحال پرغور کیا جائے گا، وزیراعظم نےپی ٹی آئی کی کورکمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا ہے ، پارٹی کی سینئر قیادت کو اجلاس میں شریک ہونے کیلئے پیغام بھیج دیا گیا ہے، اجلاس میں سینئرپارٹی اراکین، وفاقی وزرا،حکومتی شخصیات شریک ہوں گی، وزیراعظم اجلاس میں اہم سیاسی اورقومی امورپر مشاورت کریں گے اور حالیہ اہم فیصلوں پر بھی اعتمادمیں لیں گے۔


































