
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ماضی میں سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن کی تحقیقات کی ہدایت کردی، وزیراعظم نے بلوچستان میں جھل جھاؤ بیلا روڈ کی بحالی اور اپ گریڈیشن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سےخطاب میں کہا کہ سڑکوں کی تعمیرمیں کرپشن ملک کا سب سے بڑا ڈاکا ہے اور ہم لیگی دورسے سستی سڑکیں تعمیرکررہے ہیں، ملک میں سڑکیں بنانے میں قوم کا پیسہ چوری ہوتا رہا، کم ریٹ پرکوالٹی سڑک بنانا کمال ہے، سڑکوں کی کم لاگت میں تعمیر اس بات کا ثبوت ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے کرپشن کی، وزیراعظم نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیرمیں چوری کیے جانے والے پیسے کی تحقیقات کرائیں گے، یہ ملک کا سب سے بڑا ڈاکا ہے، ایف آئی اے کو تحقیقات کی ہدایت کردی ہے، وزیراعظم نے کہا کہ غریب ملکوں میں سب سے زیادہ کرپشن ہے، جوجو علاقے پیچھے رہ گئے ہیں ان کی مدد کررہے ہیں، کوشش ہے پیچھے رہ جانے والے علاقوں کوآگے لائیں، قوم کوپتہ ہونا چاہئے کرپشن سے کتنا نقصان ہوتا ہے۔


































