
اسلام آباد: ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ہمیں حق کا ساتھ دینے کی سزا دی جارہی ہے حتیٰ کہ میری سیکورٹی ہٹالی گئی ہے۔ پاراچنار میں منتخب چئیرمین کو گرفتارکیا گیا ہے۔ ہمارے احتجاجی دھرنوں کو فرقہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ کراچی میں علما کو مارا گیا گولیاں چلائی گئیں۔ ہم پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ عمران خان سے الگ ہوجائیں۔ ہم پاکستان کیلئے ان کے ساتھ ہیں۔


































