
خرطوم: سوڈان میں فوجی حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین پر پولیس فائرنگ سے15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔دو دن میں مرنیوالوں کی تعداد30 ہوگئی ہے. شمالی خرطوم میں ایک بار پھر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور اقتدار پر فوج کے قبضے کے خلاف احتجاج کیا۔ فورسز نے مظاہرین پر گولیاں اور آنسو گیس کے شیلز برسائے جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔ فوج نے مظاہروں کو روکنے کے لیے خرطوم اور دیگر شہروں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل کر دیں جبکہ پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین نے گذشتہ روز سے مظاہروں کاسلسلہ شروع کررکھا ہے.


































