Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

زائرین کو اربعین کیلئے روانگی کی فوری اجازت دی جائے، علامہ محمد حسین اکبر کا سربراہ این سی او سی اسد عمر کو خط

لاہور: ادارہ منہاج الحسینؑ جوہر ٹاون کے سربراہ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے زائرین کو درپیش مسئلہ حکومت کے سامنے اُٹھا دیا۔ علامہ محمد حسین اکبر کی جانب سے این سی او سی کے چیئرمین اسد عمر کو خط لکھا گیا ہے، جس میں زائرینِ امام حسین کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے۔ علامہ محمد حسین اکبر نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کورونا نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے، حکومتی اقدامات سے پاکستان موذی وبا سے محفوظ رہا۔ انہوں نے کہا کہ کربلا معلیٰ جانیوالے زائرین کیلئے اچانک نئی پالیسی جاری کر دی گئی ہے، جو ناقابل قبول ہے، زائرین اپنے ویزے، ریٹرن ٹکٹ، ہوٹل ٹرانسپورٹ کے معاہدے سب کچھ مکمل کرکے عراق روانگی کیلئے ائیر پورٹس پر پہنچ رہے ہیں، ان کو وہاں جا کر سول ایوی ایشن کے عملہ کی طرف سے این سی او سی کی طرف سے کوویڈ 19 کیلئے ویکسینیشن کی دونوں ڈوز لگانے کی نئی شرط اور نئی پابندیوں سے آگاہ کرکے جہازوں پر سوار ہونے سے روکا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ستم بالائے ستم زائرین کی تعداد بھی 1300 سے 1500 تک محدود کر دی گئی ہے، حکومت کا یہ دوہرا معیار زائرین کیساتھ زیادتی ہے، فوری ڈبل ڈوز لگوانا ناقابل عمل تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کے ویزا، ناقابل واپسی ریٹرن ٹکٹ کے پیسے، ہوٹلوں کی بکنگ کے پیسے، ٹرانسپورٹ کے ایڈوانس دیئے ہوئے ناقابل واپسی پیسے، زائرین کو مالی طور پر دیوالیہ کرنے کے مترادف ہے اور گروپ لیڈران اور کاروان سالاروں اور زائرین کے درمیان ایک نئی کھلم کھلا جنگ شروع کرنے کا بہانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کو اربعین کیلئے روانگی کی فوری اجازت دی جائے جبکہ حکومت عراق نے ہر زائر کو صرف سات دن کا ویزا دیا ہے، وقت بہت کم ہے، حکومتی سطح پر اثر و رسوخ استعمال کرکے مدت میں اضافہ کرے۔

مزید پڑھیے

Most Popular