
کوئٹہ : وفاقی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سفری پابندی کے خلاف ملک بھر سے آئے زائرین نے شہدا چوک پر دھرنا دیا۔ ہاتھوں میں پلے کارڈ تھامے زائرین کا کہنا تھا کہ اربعین کےلئے بلوچستان کے راستے ایران اور عراق زیارت پر جانا چاہتے ہیں، نہ حکومت زمینی راستے پر سیکیورٹی فراہم کرتی ہے نہ ہوائی جہاز کا سفر سستا کروانے میں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔
بلوچستان شعیہ کانفرنس کے صدر عشق حسین نے وفاقی حکومت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے انہیں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ مظاہرین نے مطالبات پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں سخت لائحہ عمل اختیار کرنے کا عندیہ دے دیا۔


































