
کراچی: بلوچستان میں مکران کوسٹل ہائی وے پر زائرین کی بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں میں گیارہ زائرین شہید اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ حادثہ بزی ٹاپ کے قریب بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ بس زائرین کو لےکر ایران سے پاکستان آرہی تھی۔ زائرین کا تعلق لاہور اور گوجرانوالہ سے ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی پاکستانی زائرین کی بس کو بریک فیل ہونے کی وجہ سے ایران میں حادثہ پیش آیا تھا جس میں 35 افراد شہید اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔


































