
پشاور : پشاور کے علاقے شاہ پور میں پولیس مقابلے کے دوران 3دہشت گرد مارے گئے۔ اور ان کے3 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق داعش خراسان سے ہے۔ پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی کی ٹیم کے ساتھ چھاپا مارا تو دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ فورسز کی جوابی فائرنگ میں 3دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ دہشتگردوں سے تین ایس ایم جیز، ہینڈ گرنیڈ اور کارتوس بھی برآمد ہوئے۔


































