Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

کرمان حملے کے مجرموں کو ردعمل اور سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا، ولی امر المسلمین

تہران: شہر کرمان میں شہیدوں کے قبرستان گلزار شہدا کے راستے میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید قاسم سلیمانی کے متعدد عقیدت مندوں کی شہادت پر ولی امر المسلمین آيت اللہ العظمی سید علی حسینی خامنہ ای نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ملت ایران کے جرائم پیشہ اور شرپسند دشمنوں نے پھر المیہ رقم کیا اور کرمان میں شہیدوں کے مزار کی عطر انگیز فضا میں عزیز عوام کی ایک بڑی تعداد کو شہید کردیا۔ ملت ایران سوگ میں ڈوب گئی اور بہت سے خاندان اپنے عزیزوں اور جگر گوشوں کے غم میں مبتلا ہوگئے۔ سنگ دل مجرم، عوام کا اپنے عظیم کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کے مزار کی زیارت کا عشق و شوق برداشت نہ کر پائے، وہ یاد رکھیں کہ سلیمانی کی روشن راہ کے سپاہی بھی ان کی پستی اور جرائم کو برداشت نہیں کریں گے۔ بے گناہوں کے خون سے رنگین ہاتھ ہوں یا وہ فاسد اور شرانگیز دماغ ہوں جنہوں نے ان عناصر کی اس گمراہی کی جانب دھکیلا، وہ اسی وقت سے منصفانہ سرکوبی اور سزا کی یقینی آماجگاہ بنیں گے، وہ یاد رکھیں کہ اس طرح کے المیہ انجام دینے پر انہیں انشاء اللہ بڑے سخت جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ میں سوگوار خاندانوں کے غم میں شامل اور ان کے ہمراہ ہوں اور اللہ تعالی سے ان کے لئے صبر و تسلی کی دعا کرتا ہوں۔ شہیدوں کی پاکیزہ روح ان شاء اللہ خاتون دو عالم اور شہیدوں کی ماں حضرت صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا کی مہمان قرار پائے۔ اس سانحے کے زخمیوں سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں اور درگاہ خداوندی میں ان کی شفایابی کا طالب ہوں۔

مزید پڑھیے

Most Popular