
مکہ مکرمہ: سعودی عرب نے آج سے اُن غیر ملکیوں کو عمرے کی اجازت دیدی ہے، جنھوں نے ویکسین کی مکمل خوراکیں لگوا لی ہوں تاہم پاکستان، انڈیا، ارجنٹینا، برازیل، مصر، انڈونیشیا، لبنان، جنوبی افریقا اور ترکی کے زائرین کو قرنطینہ کرنا ہوگا، زائرین کی گنجائش کو 60 ہزار مہینہ سے 20 لاکھ تک بڑھایا جائے گا اور مکہ اور مدینہ کے مقدس مقامات پر کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کو برقرار رکھتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے زائرین کو داخلے کی اجازت دی جائے گی، ملکی اور بیرون ملک مقیم عازمین کو اپنی عمرہ درخواست کے ساتھ کووڈ 19 ویکسینیشن کا مجاز سرٹیفکیٹ شامل کرنا ہو گا، مسافروں کے لیے دی گئی ہدایات کے مطابق ایسے افراد جنھوں نے چائنیز ویکسینز سائنو فارم یا سائنو ویک ویکسین کی دو خوراکیں مکمل کر لی ہیں انھیں صرف اسی صورت میں مملکت میں داخلے کی اجازت دی جائے گی اگر اُنھوں نے سعودی عرب کی منظور شدہ چار ویکسینوں میں سے ایک کا بوسٹر شاٹ لگوایا ہوا ہو، سعودی عرب کی منظور شدہ چار ویکسینز ہیں فائزر، آیسٹرا زینیکا، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں۔


































