Sat Oct 24, 2026

امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور اردن، گرجا گھر میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 20 زخمی پاکستان اور سعودیہ نے مکہ معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کرلیے، دفترخارجہ یمن پر سعودی اور اتحادی فورسز کے حملوں میں 9 شہری جاں بحق امریکا نے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام پر اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالر پھونک دیے، عراقچی الخلیل میں چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی اربوں ڈالر خرچ ہوگئے جنگ سے امریکا کو کیا ملا؟ ، امریکی سینیٹرز ایران پر حملہ ہوا تو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے، رحیم صفوی یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید یمن کے حوثی باغی نہیں، پاکستان جنگ کا حصہ بننے سے گریز کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے مسائل حل کرے گی، وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کی تعداد میں خاموشی سے کمی

روزانہ کی خبریں

انتخابات میں عوام کی شرکت سے ملکی سلامتی اور افواج کی طاقت میں اضافہ ہوگا، ایرانی صدر

تہران: ایرانی فضائیہ کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کے دوران صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ مضبوط دفاع ملکی سلامتی اور دشمن کے مقابلے میں استقامت کا ضامن ہے۔ صدر رئیسی نے کہا کہ طاقتور مسلح افواج ملکی دفاع اور سلامتی کی ضامن ہیں۔ انتخابات جیسے اہم معاملات میں عوام کی شرکت سے ملکی سلامتی اور مسلح افواج کی طاقت میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اللہ، عوام اور اپنے آپ پر ایمان رکھنا مسلح افواج کی بنیادی خصوصیات اور طاقت کے راز ہیں۔ انقلاب اسلامی نے ایرانی مسلح افواج کی فکری بنیادوں میں تبدیلی ایجاد کی۔ ایرانی فضائیہ نے درجنوں شہید دے کر ملک اور انقلاب اسلامی کے ساتھ اپنی وابستگی اور وفاداری کو ثابت کردیا ہے۔ اسلامی اور انقلابی اقدار کی پابندی کی وجہ سے مسلح افواج ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہیں۔ انہوں نے ایرانی مسلح افواج مخصوصاً فضائیہ کی ترقی اور پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج نے ڈرون اور میزائل سسٹم بنانے میں قابل ذکر کارکردگی دکھائی ہے۔ حکومت مسلح افواج کو مضبوط بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ مسلح افواج کی مضبوطی سے ملکی سلامتی اور دشمن کے مقابلے میں استقامت یقنی ہوجائے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular