Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

غزہ میں امن کا مطلب نسل کشی کرنیوالوں کو استثنیٰ نہیں ہونا چاہئے، ہسپانوی وزیراعظم

میڈرڈ : اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ غزہ میں امن کا مطلب نسل کشی کرنیوالوں کو احتساب سے استثنیٰ نہیں ہونا چاہئے۔ ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ غزہ میں امن انصاف کی قیمت پر نہیں ہونا چاہیے، اور جو لوگ مظالم کے ذمہ دار ہیں انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جانا ضروری ہے۔ امن کا مطلب بھول جانا یا معافی نہیں ہو سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں جو نسل کشی کی گئی، اس کے مرکزی کرداروں کو انصاف کے سامنے جواب دینا ہوگا۔ سانچیز نے کوسوو جنگ کے دوران اقوام متحدہ کے ساتھ اپنے تجربے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اُس وقت بھی جنگی جرائم پر مقدمات چلائے گئے اور مجرموں کو سزا دی گئی تھی، لہٰذا غزہ کے معاملے میں بھی انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تشدد کے خاتمے کے بعد اب ایک موقع پیدا ہوا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان صاف گوئی پر مبنی مذاکرات ہوں اور دو ریاستوں کے قیام کو تسلیم کیا جائے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular