Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام، چینی صدر کی اماراتی ولی عہد کو 4 نکاتی تجویز پیش

چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی. جس میں مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تناؤ کے باوجود دونوں ممالک میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ولی عہد رواں ہفتے کے شروع میں تین روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچے جس میں دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کو نشانہ بنایا گیا ہے جس سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہوا ہے اور پورے خطے میں نمایاں طور پر تناؤ بڑھ گیا ہے۔
ملاقات کا مقصد جغرافیائی سیاسی خطرات کے باوجود بیجنگ اور ابوظہبی کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانا ہے۔ چین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت 2025 کے پہلے نو مہینوں کے دوران تقریباً 76.9 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو توانائی، انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں گہرے تجارتی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔
چینی سرکاری میڈیا کے مطابق ملاقات میں چینی صدر نے مشرقِ وسطیٰ میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے 4 نکاتی تجویز پیش کر دی۔ چینی صدر نے پُرامن بقائے باہمی کے اصول کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی خطوں کے لیے مشترکہ، جامع، تعاون پر مبنی پائیدار سیکیورٹی نظام کی تشکیل ناگزیر ہے۔
شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ، خلیجی ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کیا جانا چاہیے، تمام ممالک کے افراد، تنصیبات اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular