Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں آج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے

لاہور: جھپٹنا پلٹنا پلٹ کر جھپٹنا پاک فضائیہ کا طرہ امتیاز، 1965 کی جنگ میں پاکستان ایئر فورس نے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے۔ وطن عزیز کے جانباز شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے قوم آج یوم فضائیہ منا رہی ہے۔
جنگ کے آغاز سے پہلے شاید کسی کو یہ گمان بھی نہیں ہوگا کہ پاک فضائیہ کے شاہین عددی اعتبار سے اپنے سے کہیں بڑے دشمن پر ایسا قہر بن کر ٹوٹیں گے کہ دنیا دنگ رہ جائے گی۔ آج سے 56 سال پہلے یہ آج ہی کا دن تھا جب صرف دو دنوں کے اندر دشمن کے 56 طیاروں کی تباہی نے اُس کی فضائیہ کی کمر توڑ دی تھی۔ وہ بھی آج کا ہی دن تھا جب سرگودھا کی فضاؤں میں ایم ایم عالم نے ایک منٹ میں دشمن کے 5 طیارے گرا کر پاک فضائیہ کی تربیت اور جوش جنون کی مثال بن گئے تھے۔ ایم ایم عالم، سیسل چوہدری، سرفراز رفیقی اور ایسے ہی دوسرے شاہینوں نے آنے والے فضائیہ کے جوانوں کے لیے ایک معیار بھی طے کر دیا تھا۔ آج یومِ فضائیہ مناتے ہوئے پوری قوم اپنے شہید اور غازی شاہینوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular