
پیرس : فرانس میں تنازعات اور احتجاج کا باعث بننے والے ریٹاَئرمنٹ اصلاحاتی قانون پر صدر ایمانوئل میکرون کے دستخط کے بعد دنگوں اور فسادات میں مزید شدت آگئی۔ پینشن اصلاحات کے خلاف ہزاروں فرانسیسی باشندے احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ پیرس ایک بار پھر میدان جنگ بن گیا۔ مظاہرین نے کچرے کے ڈبوں کو آگ لگا دی۔ پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے فائر کیے۔ آئینی کونسل نے پینشن بل میں کچھ اقدامات کو مسترد کر دیا لیکن ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ کرنے کے منصوبے نے خاص طور پر مظاہرین کے غصے کو ہوا دی ہے۔
فرانس کی آئینی کونسل نے صدر ایمانوئل میکروں کے ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سے بڑھا کر 64 کرنے کے ایک غیر مقبول منصوبے کو ہری جھنڈی دکھائی جس کے خلاف فرانسیسی عوام مہینوں سے سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں۔


































