
پاراچنار : پاراچنار میں گزشتہ روز مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں شہید کئے گئے افراد کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ شرکاء نے آئے روز بدامنی کے واقعات کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور نعرے بازی کی۔ گاڑیوں پر فائرنگ سے دو افراد قتل اور ایک خاتون زخمی ہو گئی تھی۔ مقتول مسافر حاجی وہاب علی کئی سال بعد قطر سے گھر واپس آیا تھا اور حکومت سے ویڈیو میں روڈ کھولنے کا مطالبہ بھی کیا تھا.


































