Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

پاراچنار 3 ہفتوں سے محصور، ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں کی اسد قیصر سے ملاقات

پشاور: پاراچنار کے راستے 3 ہفتوں سے بند ہیں جس کی وجہ سے وہاں کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت ہوگئی اور حکومت اب تک راستے کھلوانے میں ناکام رہی اور اس نے مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور ایم ڈبلیو ایم کے ایم این اے انجینئرحمید حسین نے تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پشتون خواہ میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی عاطف خان سے ملاقات کی اور ضلع کرم کی موجودہ تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انجینئر حمید حسین نے بتایا کہ ضلع کرم کو ملک کے دوسرے حصوں سے ملانے والی واحد شاہراہ ٹل پاراچنار تین ہفتوں سے بند ہے۔ جس سے علاقہ مکین محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور انسانی المیہ جنم لے رہا ہے کیونکہ روڈ کی بندش کی وجہ سے ہسپتالوں میں ادویات کی کمی سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے شدید مریضوں کو علاج کے لئے پشاور منتقل کرنا ناممکن ہے۔ پمپوں میں تیل نہ ہونے کی وجہ سے کسانوں کو کھیتی باڑی میں شدید مشکلات ہیں اور لاکھوں ایکڑ اراضی بنجر ہونے کا خدشہ ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ضلع کرم میں حکومتی عمل داری نہ ہونے کے برابر ہے روزانہ اہم شاہراہوں پر مسافروں کو دہشت گرد نشانہ بنا رہے ہیں لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے.

مزید پڑھیے

Most Popular