
ماسکو: فلسطینی صدر محمود عباس نے روسی ہم منصب پیوٹن سے ملاقات میں فلسطینی عوام کی ان کی سرزمین سے بے دخلی کی تمام کوششوں کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔ محمود عباس نے کہا کہ فلسطینی عوام اپنی زمین پر ڈٹے ہیں اور امریکا و اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی غیر قانونی بے دخلی کی ہر کوشش کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے تحت فوری طور پر قبضہ ختم کیا جائے اور تعمیر نو کا عمل شروع کیا جائے۔ فلسطینی اتھارٹی غزہ کی انتظام کاری میں مرکزی کردار ادا کرے۔ صدر عباس نے مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں اسرائیلی غیرقانونی آبادکاری اور دہشت گردی فوری بند کرنے، روکے گئے فلسطینی فنڈز کی رہائی، اور دو ریاستی حل کے تمام اقدامات کی حمایت پر زور دیا۔


































