Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

بھارت میں پاکستانی قیدی ضیا مصطفیٰ کاقتل، پاکستان کا احتجاج

اسلام آباد : پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارت میں پاکستانی قیدی ضیا مصطفیٰ کے قتل پر بھارتی ناظم الامور سے احتجاج کیا ہے۔دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے پاکستانی قیدی ضیاء مصطفیٰ کے قتل پر احتجاج کیا اور کہا کہ وہ 2003ء سے بھارتی قید میں تھا۔ دفترخارجہ نے بھارتی ناظم الامور سے کہا کہ پاکستان پونچھ سیکٹر میں بھارتی قابض فوج کی حراست میں پاکستانی شہری کے قتل پر احتجاج کرتا ہے۔ دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستانی قیدی کا جیل سے دور پر اسرار قتل سنگین سوالات اٹھاتا ہے، بھارت کی طرف سے ماورائے عدالت قتل کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ دفترخارجہ نے بھارتی ناظم الامور سے یہ بھی کہا کہ بھارت میں قید پاکستانیوں کی رہائی یا وطن واپسی تک ان کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔پاکستانی اور کشمیری قیدیوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular