
اسلام آباد : پاکستان نے شہریوں کو ایران کے بعد عراق، لبنان اور شام کا سفر نہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ان ممالک میں موجود پاکستانیوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ دفتر خارجہ نے ایک سفری ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں پاکستانی شہریوں کو صورتحال بہتر نہ ہونے تک عراق، لبنان اور شام کا سفر نہ کرنے کاکہا گیاہے۔


































