Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

پاکستان کی میزبانی میں 11 نومبر کو افغانستان پر ٹرائیکا پلس اجلاس ہوگا

اسلام آباد : پاکستان 11 نومبر کو ہمسائیہ ملک افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کے لیے امریکا، چین اور روسی سفارت کاروں کے مذاکرات کی میزبانی کرے گا۔ افغانستان پر ٹرائیکا پلس اجلاس میں چار ممالک سے نمائندگان خصوصی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر چاروں ممالک کے نمائندگان خصوصی افغانستان کے عبوری وزیرخارجہ امیر خان متقی سے بھی ملاقات کریں گے جو 15 اگست کو طالبان کے قبضے کے بعد بدھ کو کسی بھی افغان وزیر کی جانب سے پہلے دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ ٹرائیکا پلس افغان حکام کے ساتھ رابطے کے لیے ایک اہم فورم کی حیثیت اختیار کرگیا ہے، یہ جامع حکومت، افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لیے طریقوں پر بات کرنے اور انسانی حقوق کی حفاظت خصوصاً خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنے تعاون کا اظہار کرے گا۔ اس سے قبل یہ اجلاس 11 اگست کو دوحہ میں ہوا تھا جہاں امریکا کے سابق نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے شرکت کی تھی۔

مزید پڑھیے

Most Popular