Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

پاکستان میں 2014 کے بعد سب سے زیادہ خودکش حملے رواں برس ہوئے

پاکستان میں 2014 کے بعد سب سے زیادہ خودکش حملے رواں برس کے دوران ہوئے جن میں سے تقریباً نصف حملوں میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 2023 میں خودکش حملوں کے حوالے سے پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز کے جاری کردہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ملک میں خودکش حملوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، جو 2014 کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ حملوں میں جاں بحق ہونیوالے تقریباً 48 فیصد افراد جبکہ زخمی ہونیوالے 58 فیصد افراد سکیورٹی فورسز کے اہلکار تھے۔
رواں برس کل 29 خودکش حملے رپورٹ ہوئے۔ جس کے نتیجے میں 329 جانیں ضائع ہوئیں اور 582 افراد زخمی ہوئے۔ یہ 2013 کے بعد ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ 2013 میں 47 خودکش دھماکے ہوئے تھے۔ جن میں 683 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ گزشتہ سال (2022) کے اعداد و شمار کا موازنہ کرتے ہوئے رپورٹ میں رواں برس خودکش حملوں کی تعداد میں 93 فیصد اضافہ، حملوں کے نتیجے میں اموات میں 226 فیصد اضافہ اور زخمی افراد کی تعداد میں 101 فیصد تشویشناک اضافہ ظاہر کیا گیا ہے۔ مزید برآں دہشتگرد حملوں کی کل تعداد میں سے خودکش حملوں کی کل تعداد 2022 میں 3.9 فیصد تھی جو کہ رواں برس بڑھ کر 4.7 فیصد ہو گئی۔

مزید پڑھیے

Most Popular