
اسلام آباد: پاکستان نے شام کے شہر ادلب میں ابو الظہور ایئر بیس پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔ دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے کیا گیا یہ حملہ بلا اشتعال تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس قسم کے اقدامات بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور ان سے خطے کے امن اور استحکام کو مزید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق منگل کو ابو الظہور ہوائی اڈے کے رن وے اور گودام پر آٹھ فضائی حملے کیے گئے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔


































