
اسلام آباد: افغانستان کی صورت حال پراسلام آباد میں علاقائی ملکوں کے انٹیلی جنس سربراہوں کا اجلاس ہوا جس کی میزبانی ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے کی، اجلاس میں روس، چین، ایران، قازقستان، تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان کے انٹیلی جنس چیفس نے شرکت کی، اجلاس میں افغانستان میں امن و استحکام کے لیے سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔


































