
پشاور: سیکورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2 بڑی کوششیں ناکام بنا دیں۔ کارروائی کے دوران 15 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ضلع کرم میں مزید 10 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 5 بہادر سپوتوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔
حوالدار منظور حسین، سپاہی نعمان الیاس کیانی، سپاہی محمد عدیل، سپاہی شاہجہاں اور سپاہی علی اصغر نے جامِ شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ضلع کرم اور اسپین وام، شمالی وزیرستان میں خوارج کے دو گروہوں کی مشکوک حرکات نوٹ کی گئیں آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ اسپن وام، شمالی وزیرستان میں ہلاک 15 دہشت گردوں میں 4 خودکش حملہ آور بھی شامل تھے.


































