
مستونگ : بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے آپریشن میں 9 مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔ سی ٹی ڈی نے مستونگ کے علاقے روشی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ جس میں 9 کلاشنکوف، 20 کلو دھماکا خیز مواد، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر، آر پی جی راکٹ اور دو گولے شامل ہیں۔


































