
بغداد : فرزند رسول حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر کاظمین میں عزاداروں اور سوگواروں کا سیلاب امڈ آیا۔ عراق کے مختلف شہروں اور ایران، پاکستان سمیت مختلف ممالک سے آئے ہزاروں سوگواروں نے امام محمد تقی علیہ السلام کے یوم شہادت پر کاظمین میں روضہ مقدس میں حاضری دی اور عزاداری کرتے ہوئے غم انگیز شہادت پر آنسو بہائے۔اس موقع پر پورے شہر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔


































