Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

یوم عاشور پر دنیا سوگوار، شہدائے کربلا کو خراج عقیدت، شہر شہر عزاداری

کراچی : نواسہ رسول اورجگر گوشہ بتول حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کی اسلام کی سربلندی اور حق وصداقت کے لئے میدان کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں دنیا بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہورہے ہیں اور مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جلوس عزا میں معروف ماتمی انجمنیں نوحہ خوانی و سینہ کوبی کرتے ہوئے سیدہ کو پرسا دینگے۔ مرکزی جلوس کے راستوں میں پانی اور دودھ کی سبیلیں لگائی گئی ہیں، جبکہ نیاز و تبرک بھی تقسیم کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوا مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس سے قبل مجلس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا۔ لاہور میں مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد ہوا۔ شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ عراق کے شہر کربلا میں یوم عاشورہ پر لاکھوں افراد نے شرکت کی،شرکا نےحضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کی قربانی کو سلام پیش کیا۔ ایران کے مختلف شہروں میں بھی مرکزی جلوس میں عزاداروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔لبنان اور یمن میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ بڑی بڑی ریلیاں نکالی گئی۔ انگلینڈ اور امریکا میں بھی شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular