
تہران : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جوہری معاہدے کے لیے امریکا سے تحریری پیغام موصول ہونے کے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پرامن افزودگی کے حق سے دستبردار نہیں ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےدعویٰ کیا تھا کہ ایران کو ان کی انتظامیہ نے جوہری معاہدے کیلئے تحریری تجاویز بھیج دی ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کو بلواسطہ یا بلاواسطہ طور پر کسی قسم کی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورینیم کی افزودگی کے بارے میں ایران کے ناقابل مذاکرات مؤقف کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی تین دہائیوں کے دوران ایرانی عوام نے اپنی قومی آزادی کے دفاع اور جوہری ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ جس میں یورینیم کی افزودگی بھی شامل ہے نہ صرف غیر منصفانہ پابندیوں کو برداشت کرنا پڑا بلکہ اس حصول میں اپنے سب سے ہونہار نوجوانوں کا المناک نقصان بھی برداشت کیا۔


































