Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

پاکستان کو کوئی سیکیورٹی تھریٹ نہیں، نیوزی لینڈ کے دورہ کو سازش کے تحت منسوخ کیاگیا، وزیر داخلہ

اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورے کو ایک سازش کے تحت ختم کیا گیا، نیوزی لینڈ ٹیم کے لیے کمانڈوز سمیت بھرپور سیکیورٹی تھی، نیوزی لینڈ ٹیم کو بغیر تماشائیوں کے میچ کروانے کی بھی پیش کش کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب کو سیکیورٹی کی گارنٹی دی، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا انہیں اطلاع ہے جب ٹیم باہر نکلے گی تو حملہ ہوسکتا ہے شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں کوئی تھریٹ موصول نہیں ہوئی، سازش کرنےوالوں کا نام لینا مناسب نہیں، ہم ذمہ دار ملک ہیں وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان کی امن کےلیے کوششوں کو سبوتاژ کیا گیا، دستانے پہنے ہاتھ پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے تھے شیخ رشید نے کہا کہ امریکا نے خود معاہدہ کرکے افغانستان سے انخلا کیا، انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کی کوئی ناکامی نہیں، چار ماہ سیکیورٹی ٹیم نے معائنہ کیا اور منظوری دی، ہمارے کسی ادارے کے پاس کوئی تھریٹ نہیں تھی، بھارت کا میڈیا ہمارے خلاف زہر اگل رہا ہے وزیرداخلہ نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم کے لیے انتظامات مکمل ہیں، فیصلہ انہوں نے کرنا ہے، انگلش ٹیم پاکستان آئے، اسے ویلکم کریں گے، پاکستان میں کرکٹ کیلئے سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں.

مزید پڑھیے

Most Popular