Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات سے کسی نئے معاہدے کی توقع نہیں، ولی امر مسلمین

تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای نےکہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات سے کسی نئے معاہدے کی کوئی توقع نہیں ہے۔ امریکا یورینیم کی افزودگی پر ضرورت سے زیادہ اشتعال انگیز مطالبات کررہا ہے۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کی پہلی برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب میں آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا کہ صدر شہید ابراہیم رئیسی کے دور میں بھی موجودہ دور کی طرح بالواسطہ مذاکرات ہوئے لیکن وہ بے نتیجہ رہے۔ ہمیں نہیں لگتا کہ امریکا کے ساتھ حالیہ مذاکرات کا بھی کوئی نتیجہ نکلے گا۔ ہمیں نہیں معلوم کیا ہوگا۔ لیکن ایران کے یورینیم افزودگی کے حق سے انکار کرنا بڑی غلطی ہے۔
آپ نے اس موقع پر شہید سید ابراہیم رئیسی کو ایک حقیقی عوامی شخصیت قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ وہ نہ صرف خود کو عوام سے برتر نہیں سمجھتے تھے بلکہ خود عوام کی سطح، عوام کی مانند حتی عوام سے کم قرار دیتے تھے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ شہید رئیسی کا دل خاشع اور ذکر الہی سے مالامال اور ان کی زبان سچی اور واضح تھی اور عمل کے میدان میں ان تھک اور مسلسل سرگرم رہتے تھے۔
آپ نے امریکہ کی جانب سے یورینیم کی افزودگی پر پابندی کے اعلان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا یہ کہنا کہ ہم ایران کو افزودگی کی اجازت نہیں دیں گے بہت بڑی غلطی ہوگی۔ ایران کو کسی کی اجازت کا انتظار نہیں۔ ہماری اپنی پالیسیاں اور اپنا طریقہ کار ہے اور اپنے فیصلوں کی خود پیروی کرتے ہیں۔ انھوں نے ایران میں یورینیم کی افزودگی نہ کیے جانے پر امریکیوں اور بعض مغربی ممالک کے اصرار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پھر کسی وقت میں قوم کو بتاؤں گا کہ اس اصرار کے پیچھے ان کی اصل نیت اور ہدف کیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular