
اسکردو: اسلامی تحریک اسکردو کے جنرل سیکرٹری شیخ احمد ترابی نے کہا ہے کہ بلتستان کے تمام عمائدین نے لینڈ ریفارم بل کے حوالے سے جو مسودہ تیار کر کے صوبائی حکومت کے حوالے کیا تھا اس کے علاؤہ دوسرا کوئی بل منظور نہیں۔ ایک انچ کسی کو دینے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ پہاڑ کی چوٹی سے لیکر دریا کی تہہ تک گلگت بلتستان کے عوام کی ملکیت ہیں۔ لینڈ ریفارمز کی رو سے اگر ہم پہاڑ دریا کے مالک بن چکے ہیں تو دنیور میں دس سال پہلے سرکار کو بارہ سو کنال زمین میڈکل کالج بنانے کے لئے دی تھی مگر اس زمین پر میڈکل کالج نہیں بنا ہے، لہذا اگر وہ واپس عوام کو مل جائے تو ہم کامیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقپون داس واپس عوام کو مل جائے تو ہم کامیاب ہیں۔ اس طرح سٹی پارک اسکردو، اولڈینگ ننگ ژھوق اور گمبہ گرونگ عوام کی ملکیت ہے۔


































