
ساؤ پاؤلو: برازیل میں جان بچانے والے ہی اچانک حادثے کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے، ساؤ پاؤلو میں ٹریننگ کے دوران 9 فائر فائٹرز ہلاک ہو گئے۔ فائر فائٹرز ایک غار میں ریسکیو ٹریننگ کر رہے تھے کہ اچانک غار کا ایک حصہ ان پر گر گیا، مٹی تلے دب کر 9 فائر فائٹرز جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ ٹریننگ میں 28 ریسکیو اہلکار حصہ لے رہے تھے۔


































