
اسلام آباد: زیارت امام حسینؑ سے واپس آنیوالے زائرین پر 24 گھنٹے قرنطینہ کی شرط نے زائرین میں بے چینی پھیلا دی جبکہ یہ حکم کسی دوسرے ملک سے واپس آنے والوں پر لاگو نہیں ہوگا، این سی او سی کے چیئرمین اسد عمر کادنیا بھر سے لوٹنے والے مسافروں کے بجائے صرف عراق سے آنے والوں کو اذیت میں مبتلا کرنے کا فیصلہ ایک نہیں بلکہ دو پاکستان کا وجود ظاہر کرتا ہے ملک بھر سے اس سال 2000 کے قریب زائرین بذریعہ ہوائی جہاز اربعین امام حسینؑ پر زیارات کی غرض سے عراق کے مقدس شہر کربلا ونجف گئے تھے جن کی وطن واپسی شروع ہوگئی ہے ، ان زائرین کو جاتے ہوئے بھی شدید اذیتوں اور مشکلات میں مبتلا کیا گیا تھا ہر زائر پر کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانا لازمی اور 18 سے کم عمر کے زائرین پر بھی ویکسین لگوانے کی شرط عائد کی گئی تھی۔


































