Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

نئی یہودی بستیوں کو امن کیخلاف کوشش سمجھا جائے گا، اقوام متحدہ

جنیوا : اقوام متحدہ، برطانیہ ، فلسطین اور اردن نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی 22 نئی غیر قانونی بستیاں بسانے کے اقدام کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سربراہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی 22 نئی غیر قانونی بستیاں دو ریاستی حل کی کوششوں کے خلاف غلط سمت میں دیکھا جائے گا۔
برطانیہ کے وزیر برائے شرقِ اوسط ہمیش فالکنر نے کہاہےکہ نئی آبادیوں کی منظوری فلسطینی ریاست کی راہ میں دانستہ رکاوٹ ہے۔ برطانیہ ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔
فلسطینی اتھارٹی نے کہا کہ اسرائیل کا نیا آبادکاری کا خطرناک منصوبہ خطے کو تشدد اور عدم استحکام کے چکر میں ڈال دے گا۔
اردن کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی فیصلے کو بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی اور امن کے امکانات کو نقصان پہنچانے کا اقدام قرار دیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular