
ماسکو : روس اور ایران نے آزادانہ تجارت کے معاہدے پر دستخط کردئیے۔ ماسکو میں روس اور ایران نے معاہدے پر دستخط کئے۔ جس کے بعد ایران روس کے تحت بننے والے یورایشین تجارتی بلاک میں شامل ہوگیا ہے نئے معاہدے کے بعد 2019 میں کیا گیا پرانا تجارتی معاہدہ منسوخ ہوگیا ہے اب دونوں ممالک 24 ارب کے بجائے 62 ارب ڈالر کی تجارت کریں گے۔ یورایشین اکنامک معاہدے سے دونوں ممالک میں کسٹم ڈیوٹی 90 فیصد ختم ہو جائے گی ۔ آی ای یو کی بدولت روس کو سالانہ 294 ملین ڈالرز کی بچت ہوگی.


































