Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

امداد کی تقسیم کی نئی تجویز غزہ پر اسرائیلی قبضہ مستحکم کرنے کا منصوبہ

تل ابیب : فلسطینیوں کیلئے کام کرنے والی ایک اسرائیلی این جی او گیشا نے بھی غزہ میں امداد کی تقسیم کے لیے امریکی حمایت یافتہ فاؤنڈیشن قائم کرنے کی تجویز کو غزہ پر اسرائیلی قبضہ مستحکم کرنے کا منصوبہ قرار دیا ہے۔ گیشا نے ایک بیان میں کہا کہ امداد کی تقسیم کیلئے فاؤنڈیشن غزہ سے آبادی کی جبری نقل مکانی کے لیے بنائی گئی ہے۔ یہ منصوبہ پٹی پر کنٹرول کو مستحکم کرنے اور آبادی اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کرنے والے ہر فرد کا گلا گھونٹنے کے اقدامات کا اگلا قدم ہے۔ گیشا نے کہا کہ یہ منصوبہ انسانی ہمدردی کے اصولوں کو برقرار رکھنے میں بھی ناکام ہے اور غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مکمل ناکہ بندی کے تحت خوراک، پانی، ادویات اور دیگر اہم سامان تک رسائی کے لیے جدوجہد کرنے والے لاکھوں فلسطینیوں کی ضروریات کو پورا نہیں کرے گا۔ گروپ نے مزید کہا کہ امداد کی ترسیل کے لیے تنظیمی ڈھانچہ پہلے سے موجود ہے اور موثر ہے اسے جاری رکھنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔

مزید پڑھیے

Most Popular