
واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے جنگی مجرم اور کرپشن کے ملزم نیتن یاہو کو معافی دینے کیلئے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کو خط لکھ دیا۔
ٹرمپ نے لکھا کہ وہ اسرائیلی عدالتی نظام کی خود مختاری کا مکمل احترام کرتے ہیں۔ نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیس سیاسی اور غیر منصفانہ ہے۔ معافی دی جائے۔ اسرائیلی صدر نے ٹرمپ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جواب دیا کہ جسے معافی چاہئے باضابطہ درخواست دے۔ اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ کا بھی معافی دینے پر اعتراض۔ کہا معافی کیلئے ملزم کو غلطی تسلیم اور ندامت کا اظہار کرنا ہوگا۔


































