
تہران : ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کسی بھی خطرے کا ہرصورت جواب دے گا۔ امریکہ مغربی ایشیا میں کشیدگی کو بڑھانا چاہتا ہے جو پہلے ہی غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ سے بھڑک چکا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کی دھمکیوں پر ردعمل میں جنرل سلامی نے کہاکہ کبھی کبھی دشمن دھمکیاں دیتے ہیں اور ان دنوں بھی ہم امریکی حکام کی بیان بازی میں کچھ دھمکیاں سنتے ہیں۔ جنرل سلامی نے کہا کہ ہم انہیں کہتے ہیں کہ آپ نے ہمیں آزمایا ہے۔ ہم ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ ہم کسی بھی دھمکی کو بغیر جواب کے نہیں جانے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں ہیں، اور اس سے خوفزدہ نہیں ہیں۔


































